نئی دہلی، 3 اگست (یو این آئی) مٹیامحل سے عام آدمی پارٹی کے ممبراسمبلی عاصم احمد خان نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال ان کے والد کے خلاف چھیڑخانی کا جھوٹا مقدمہ درج کراسکتے ہیں۔
مسٹر خان نے آج یہاں بتایا کہ ان والد شمیم
احمد خان نے اس سلسلے میں ایک خط دہلی پولیس کو بھیجا ہے۔
اس خط میں کہا گیا ہے کہ ان کے ایم ایل اے بیٹے عاصم نے یہ بتایا ہے کہ مسٹر کیجریوال اور ان کے ساتھی میری دکان پر کچھ خواتین کو بھیج کر میرے اوپر چھیڑ خانی کا فرضی مقدمہ دائر کرنا چاہتے ہیں۔